چترال پریس کلب ممبران کی صدر ظہیر الدین کی قیادت میں ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان سے الوداعی ملاقات۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال پریس کلب ممبران نے صدر ظہیر الدین کی قیادت میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان سے ان کے آفس میں  الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے ڈی پی او کا چترال میں کم عرصے کے دوران میں پولیس کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی لانے اور خصوصاً منشیات کے خلاف موثر کاروائی پر انہیں مبارک باد دی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ صحافی برادری معاشرے کی آنکھ ہے سماجی و معاشرتی برائیوں کی روک تھام سمیت دیگر مسائل کے حل میں آپ کا کلیدی کردار ہے ۔
انہوں نے چترال پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے اور اعلیٰ روایات پر عمل پیرا رہنے کو دوسرے اضلاع کی صحافیوں کے لئے قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے سروس کے دوران کئی اضلاع میں تعیناتی کے دوران چترال میں میڈیا کی مثبت کردار سے بہت متاثر ہوئے۔
ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان پریس کلب کے اراکین کو معاشرتی جرائم کی روک تھام میں چترال پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔