گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی کا شاہی مسجد چترال کا دورہ

چترال(چترال ایکسپریس)گورنر خیبرپختونخوا  حاجی غلام علی اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان  ڈاکٹر مختار احمد نے خطیب شاھی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کی دعوت پر شاہی مسجد چترال کا دورہ کیا۔خطیب خلیق الزمان  نے شاہی مسجد کی تعمیراتی کاموں کے حوالے سے گورنر کو بریفینگ دی۔بعد ازاں چترال کے مختلف شعبوں اور محکموں سے تعلق رکھنے والے وفود ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے گورنر غلام علی سے ملاقاتیں کیں۔

گورنر  نے وفود کی مسائل سنی  اور ان کی حل کی یقین دہانی کرادی۔

خطیب شاہی مسجد نے چترالی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مہمانوں کو چوغہ اور چترالی ٹوپی پیش کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔