ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات کی بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز۔

چترال(چترال ایکسپریس)لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم27نومبت  سے شروع ہوگیا

فل پروف سکیورٹی میں پولیو مہم 27 نومبر سے 2 دسمبر تک جاری رہے گی.

491 پولیو ٹیموں کے ساتھ 1135 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات (پی ایس پی) نے چلڈرن ہسپتال جنگ بازار کا دورہ کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا اس سلسلے میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات کی خصوصی ہدایت پر ضلع ہذا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایس۔ڈی۔پی۔اوز خود علاقوں میں جاکر براہ راست نگرانی کررہے ہیں ۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

ڈی پی او  قمر حیات نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں

ڈی پی او قمرحیات نے عوام سے بھی اپیل کی ہےکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو بروقت دے کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں

پولیو مہم کو کامیاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں پولیو ٹیم سے تعاون کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔