تازہ ترین

سور لاسپور زمین تنازعے میں ایک ہلاک تین افراد زخمی ،ملزمان گرفتار ۔

سور لاسپور زمین تنازعے میں ایک ہلاک تین افراد زخمی ،ملزمان گرفتار ، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی روانہ ۔

چترال (محکم الدین ) اپر چترال کے معروف سیاحتی مقام سور لاسپور میں زمین کے تنازعے میں مبینہ طور پر مسمی گوہر آمان ولد بلبل نے اپنے بیٹوں ضیاء اور فیضی کے ہمراہ مخالف فریق نیت ولی اور ولی محمد پر آتشین اسلحے سے فائر کھول دیا ۔ جس کے نتیجے میں نیت ولی موقع پر ہلاک اور ولی محمد زخمی ہوگیا ۔ جان بحق ہونے والے شخص نیت ولی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ زخمی ولی محمد اور مخالف فریق فیضی ولد گوہر آمان اور ان کی والدہ جو مبینہ طور پر سنگ باری کے نتیجے میں پتھر لگنے سے زخمی ہوئے تھے ۔ کو آر ایچ سی مستوج روانہ کردیا گیا ہے ۔ وقوعہ کے بعد مقامی پولیس نے ملزمان گوہر آمان ولد بلبل اور ان کے بیٹے ضیاء کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔