ڈی پی او قمر حیات کی لوئر چترال کے علمائے کرام اور سنی کمیونٹی کے عمائدین کے ساتھ ملاقات

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات نے لوئر چترال کے علمائے کرام اور سنی کمیونٹی کے عمائدین کے ساتھ اپنے آفس میں ملاقات کی

 علما کرام نے ڈی۔پی۔او قمر حیات کو لوئر چترال میں بحثیت ضلعی پولیس سربراہ پوسٹنگ پر خوش آمدید کہا اور چترال کے مسائل اور پولیس کے کردار پر طویل مشاورت کی گئی ۔

علمائے کرام اور عمائدین نے چترال میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ,بھائی چارے اور چترال کے تہذیب وتمدن کے بارے میں ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں پولیس کی جانب سے چترال میں منشیات کے خلاف جاری جدوجہد کو سراہا گیا اور مزید موثر بنانے کا مشورہ دیا۔ڈی۔پی۔او قمر حیات نے علمائے کرام اور عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئیندہ بھی چترال میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام اور عمائدین بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔