ڈی ایف اے چترال کی طرف سے ڈی سی محمد علی خان کے اعزاز میں الوادعی تقریب

چترال(چترال ایکسپریس )لوئرچترال سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمدعلی کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ  فٹبال ایسوسی ایشن ،وی سی نمائندگان اور عمائدین لوئرچترال کی طرف سے الوداعی تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس موقع پرسرپرست اعلیٰ فٹبال ایوسی ایشن لوئرچترال حسین احمد،صدرگل آغا،جنرل سیکرٹری سعودآزادقشقاری ،ظہیرالدین بابر،عبدالولی خان ایڈوکیٹ اوردوسروں نےکہا کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کیلئے بڑے حوصلے اور جذبے کی ضرورت ہوتی ہو جو ڈی سی محمد علی میں موجود ہےوہ انکی بہترین مستقبل اور مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے کہا کہ لوئرچترال میں اپنی تعیناتی کے دورانیے میں کافی اچھا وقت گزارا اور اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دینے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کی۔انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ خوش اخلاق اور مہمان نواز ہیں اور میں کافی اچھی یادیں ساتھ لے کرجا رہا ہوں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔