نوتعینات ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان نےاپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

چترال (چترال ایکسپریس)نوتعینات ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان نےافسران اور اہلکاروں سے تعارفی میٹنگ کی، افسران کوعوام کیلئے دروازے کھلے رکھنے کی ہدایات کی۔

میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور اکبر خان  ,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف عبید اللہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔

افسران نے ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو علاقے اور مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ہ

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو آسان اور بہتر سہولیات فراہم کرنا سب کی اولین ذمہ داری ہے،

افسران عوام کیلئے اپنے دروازے ہر وقت کھلے رکھیں ،عوام اور سائیلین کو تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے،,دفتروں ,اور تھانوں میں آنے والے سائلین کی داد رسی کی جائے، بزرگوں اور سائلین کو باعزت طریقے سے بٹھا کر ان کی بات سنتے ہوئے ان پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاۓ ،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارے آفس کے دروازے ہر عام و خاص کیلئے کھلے ہیں،انہوں نے اداروں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى