چترال شہر میں ایک ہی مقام پر ایک ہفتےکے اندر دوسری خود کشی ، نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔
چترال (چترال ایکسپریس)چترال شہر میں ایک ہی مقام پر ایک ہفتےکے اندر دوسری خود کشی ، نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔چترال ٹھیک ایک ہفتے کے اندر جغور چترال شہر میں یہ دوسری خود کشی کا واقعہ ہے ۔ ایک ہفتہ قبل جغور پل پر کوشٹ اپر چترال سے ایک سٹوڈنٹ بچی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی تھی ۔ جبکہ بدھ کے روز ایک اور سٹوڈنٹ رشید احمد ولد احمد ساکن کھوت تورکہو حال جغور چترال نے مبینہ طور پر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔خود کشی کی وجہ حسب روایت معلوم نہ ہو سکی ۔چترال میں نوجوان مرد و خواتین اور طلبہ میں خود کشی کے رجحان نے تشویشناک صورت اختیار کر لی ہے ۔ اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ لیکن اس کے سدباب کیلئے حکومتی اور غیر سرکاری سطح پر اقدامات نظر نہیں آتے ۔