انٹر سکول فٹ بال مقابلوں کی چمپئین جی ایچ ایس ایس ایون ٹیم کی چترال پہنچے پرشاندار استقبال

چترال(چترال ایکسپریس)فٹ بال کے ڈویژنل چیمپئن ٹیم کے چترال پہنچنے پر پرتپاک استقبال ۔ جگہ جگہ ہار پہنا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ۔انٹر سکول فٹ بال مقابلوں میں چمپئین بن کر جب گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول ایون کی ٹیم چترال پہنچی تو اہلِ چترال کی طرف سے فاتح ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا ۔آج دس بجے کے قریب جب فاتح ٹیم چترال میں داخل ہوئی تو سب سے پہلے عشریت میں کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا گیا ۔ یہاں استقبالی ہجوم کی قیادت گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے پرنسپل قاری نور اللہ اپنے اسٹاف کو لے کر کر رہے تھے۔ پرنسپل صاحب کی طرف سے سجائے گئے پر تکلف دسترخوان سے لطف اندوز ہو کر فاتح ٹیم جب گورنمنٹ مڈل سکول نغر پہنچی تو یہاں سکول کا اسٹاف ویلکم کرنے کے لیے موجود تھا ۔

پرنسپل احسان الحق ، کوچ عبید الرحمن ، اسپورٹس انچارج سجاد احمد اور کپتان وقاص عالم کی قیادت میں جب ڈویژنل چمپئین ٹیم دروش پہنچی تو دروش میں گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول دروش کی طرف سے نہ صرف فقید المثال استقبال کیا گیا بلکہ چائے بسکٹ اور دیگر لوازمات سے کھلاڑیوں کی تواضع بھی کی گئی ۔ پرنسپل محمد سلیم الدین کامل نے گورنمنٹ ہائیر سکول ایون کی ٹیم کو فیورٹ قرار دے کر مزید کامیابیوں کی پیش گوئی بھی کی۔ دروش سے آگے نکلنے کے بعد ایون کی طرف رواں دواں یہ قافلہ بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گیا۔ گہریت پہنچنے پر گورنمنٹ ہائی سکول گہریت کی طرف سے زبردست استقبال کیا گیا۔ ایون کے بالمقابل دول دینی کے مقام پر جب کھلاڑیوں نے ڈول کی تھاپ پر روایتی رقص کرنے کے بعد ایون میں انٹری ماری تو گویا کہ پورا ایون استقبال کے لئے امڈ آیا۔ اہل ایون کی ایک بڑی تعداد اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سڑک پر موجود تھی۔اس طرح استقبال کا یہ سفر گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ جہاں پرنسپل  احسان الحق نے فقید المثال استقبال کرنے پر اہل ایون کا شکریہ ادا کیا ۔
دراصل ایون (سکول) کی ٹیم نے ڈویژنل مقابلے میں کوشٹ (سکول) کی ٹیم دو کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دی تھی ۔ اپر چترال کے کوشٹ کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد اپر دیر کو ہرا کر ، جب کہ لوئر چترال کے ایون کی ٹیم نے لوئر دیر کو ہرا کر ڈویژنل مقابلوں کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول سادو (لوئر دیر) کے گراونڈ میں ہوا جہاں ایون کی ٹیم فاتح ٹھہری۔
سکول واپس پہنچنے پر اسٹاف کے ساتھ گفتگو میں پرنسپل احسان الحق نے ڈی ای او دیر لوئر محبوب الہیٰ ، سکرٹری اسپورٹس صلاح الدین اور سینٹینئل سکول لوئر دیر کے پرنسپل راحت اللہ کی خدمات کو واشگاف الفاظ میں سراہا ۔ آپ نے کہا: خصوصاً ان افسروں نے کھلاڑیوں کی اپنے مہمانوں کی طرح حوصلہ افزائی کی ۔ ہم تینوں افسروں کے اس عظیم رویے کو فراموش نہیں کریں گے ۔
واضح رہے بروز چترال سے تعلق رکھنے والے محبوب الٰہی لوئر دیر میں بطورِ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر اپنی زمہ داریوں کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ حالیہ ڈویژنل مقابلوں میں آپ بطور چیئرمین اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔