عباد الجلال انتقال کرگئے،روڈ کی خرابی کے پیش نظر تعزیت کے لیے موڑکھؤ آنے کی زحمت نہ کریں ۔حمید جلال

اپر چترال (ذاکر محمد زخمی )اپر چترال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے جنرل سکرٹری حمید جلال ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے رشتہ داروں،دوستوں اور بہی خواہوں سے درخواست کی ہے حالات کی نزاکت اور مختلف روڈ کی ناگفتہ بہہ صورت حال کے پیش نظر ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے موڑکھؤ آنے کی زحمت نہ کریں اور اپنے اپنے جگہوں میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کریں۔ یاد رہے کہ حمید جلال کے بھائی عباد الجلال کچھ عرصے سے بیمار تھے جو کل یکم دستمبر 2023 کو موڑکھؤ میں انتقال کر گئے تھے آپ محکمہ ویلڈ لائف سے ریٹائرڈ تھے۔مرحوم کا نماز جنازہ آج دو بجے وریجون موڑکھؤ میں ادا کی جائیگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى