تازہ ترین

ڈی پی او چترال قمرحیات خان کی منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان نے تھانہ کوغوزی کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات اور منشیات فروشان کے خلاف پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان نے تھانہ کوغوزی کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

خواتین بچوں اور بزرگ افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔

علاقے میں منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO