تازہ ترین

تجار یونین چترال کے وفد کی صدربشیر احمد کی قیادت میں ڈی سی چترال سے ملاقات ۔

چترال (چترال ایکسپریس)تجار یونین چترال کے وفد کی ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات ۔ وفد کی قیادت صدر بشیر احمد کررہے تھے۔
وفد نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر کو خوش امدید کہا اور ساتھ ہی اس امید کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر چترال اور اہل چترال کی بہترین خدمت کو یقینی بنائیں گے۔
وفد نے چترال کے لئے منظور شدہ بیوٹیفیکیشن فنڈ کے بروقت اور صحیح استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
وفد نے چترال بازار میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے نکاسی اب کے بہتر انتظام سٹریٹ لائٹس کے انتظام سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب اور بائی پاس روڈ کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی۔
وفد نے ڈپٹی کمشنر چترال سے درخواست کی کہ چترال میں قائم پرائیویٹ ہاسٹلز کے لئے ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جائے اور پر عمل کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی چترال سے منشیات کے لعنت کو ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ مذکورہ تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ تجار یونین چترال کی کابینہ کو لیکر چترال بازار کا دورہ کروں گا اور بیوٹیفیکیشن فنڈ کے صحیح اور بروقت استعمال کو یقینی بناؤنگا۔چترال کی ترقی کو یقینی بنانے اور امن کو برقرار رکھنے کیلئے تمام شراکت داروں خصوصا تجار یونین چترال کو ساتھ لیکر چلوں گا۔
ڈپٹی کمشنر نے بغیر این او سی چلنے والے تمام پرائیویٹ ہاسٹلز کے فوری بندش کے احکامات موقع پر جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر چترال نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجروں کے جائز حقوق کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔