* ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان کی زیر صدارت پولیس لائن میں دربار کا انعقاد*
چترال (چترال ایکسپریس) پولیس لائن لوئر چترال میں نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان پی ایس پی کی ہدایت پر دربار کا انعقاد کیا گیا۔
جسمیں ایس۔پی انوسٹگشین محمد ستار خان, ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر احمد عیسی ضلع بھر کے تمام ایس۔ڈی۔پی۔اوز, ایس۔ایچ۔اوز, ڈسٹرکٹ پولیس کے آفیسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
ڈی پی او لوئر چترال نے دربار میں پولیس جوانان کو درپیش مسائل کو سنا اور انکے فوری حل کے
لئے احکامات جاری کیے۔
دربار سے اپنے خطاب میں ڈی پی او قمر حیات خان نےکہا کہ پولیس خلوص نیت سے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹیز سر انجام دیں کرپشن اور اقربا پروری سے دور رہیں۔
چترال پولیس صوبے کی مثالی پولیس ہے اپنے اس وقار کو اسطرح برقرار رکھیں۔