ڈی سی اپر چترال محمد عرفان الدین کی خصوصی ایماء پر دور دراز علاقوں میں نادرا رجسٹریشن کے لئے موبائل ٹیم بھیجنے کا فیصلہ۔
اپرچترال (چترال ایکسپریس)سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئےڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے خصوصی ایماء پر نادرا رجسٹریشن اتھارٹی چترال نے اپر چترال کے دور دراز علاقوں میں رجسٹریشن کے لئے موبائل ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
موبائل سروس سے ہزاروں کی تعداد میں مستحق افراد مستفید ہونگے۔
مذید براں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی کوششوں اور نادرا حکام کے تعاون سے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم نے یارخون، چپاڑی،مستوج، تورکہو ، کھوت، اویر، لون اور ریچ کے علاقوں میں جاکر لوگوں کی رجسٹریشن کراچکے ہیں جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوئی ہے بلکہ لوگوں پر ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات کی مد میں خرچ ہونے والے رقم کی بچت ہوا ہے۔
موبائل رجسٹریشن ٹیم نے6دسمبر کو گاوں لون میں سروس سر انجام دی اوراس طرح آج یعنی 7 دسمبر کو لوگوں کی رجسٹریشن کے لئے گاوں ریشن کا رخ کریں گے۔
مذکورہ موبائل سروس سے ووٹروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔