نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان کی پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ۔

چترال(چترال ایکسپریس)نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان کی پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ۔

 ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان کی زیر صدارت پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سرکل ایس ڈی۔ پی۔اوز ,ایس۔ایچ۔اوز نے شرکت کی۔

ڈی۔پی۔او نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لے کر جرائم کی شرح، نوعیت، عدم گرفتار ملزمان، منشیات کے خلاف کاروائیوں اور جرائم برخلاف مال و اشخاص کے حوالے سے ایس۔ایچ۔اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ڈی۔پی۔او قمر حیات خان نے مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے حکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لا کر ان کے مزید لنکس کا سراغ لگا کر ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

 انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تیز کرتے ہوئے کہاکہ جس ایس.ایچ۔او نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہیں کی ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اورمنشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجوتہ نہیں ہوگا۔

 ڈی پی او نے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کے سلسلے میں تمام ایس۔ڈی۔پی۔اوز اور ایس۔ایچ۔اوز اپنے اپنے علاقوں میں خصوصی پبلک انگیجمنٹ پروگرامز انعقاد کرنے کی ہدایات دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔