پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کا اپر چترال میں الیکشن أفس کا افتتاح
اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کا اپر چترال بونی میں الیکشن آفس کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔ اس موقع پر بونی اور ملحقه دیہات سے پارٹی ورکر اور عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مختصر مگر تقریب کا انعقاد ہوا۔ تلاوت کلام پاک سے ابتدا ہوئی جمیل احمد لال نے صدارت کی اور رحمت سلام لال نظامت نے فرائض نبھائی۔پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صوبائی رہنما اور اور نامزد امیدوار پی کے 1 حاجی غلام محمد نے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں علاقے کی لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پہلے بھی تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر مجھے عزت دی صوبائی اسمبلی کی نشست پر جتوایا اور اِس وقت ہر قسم کے تفرقات سے بالا تر ہوکر میرے ساتھ ہمدردی اور تعاون کا برملا اظہار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات بتا رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ایسے میں علاقے کی تعمیر و ترقی کے خاطر ہمیں اس پارٹی کو ووٹ دینا ہے جو حکومت بنا سکے ۔ہمیں حزب اختلاف میں بیٹھنے کا انتہائی تلخ تجربہ رہا ہے اور اس کی بھاری قیمت ہم ادا کر چکے ہیں۔
اس تجربے کو دوبارہ نہیں ازمانا چاہیے آپ جیت ہونے کی صورت میں ان ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی بھی کی جو ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ان میں خصوصی طور پر بونی کو ماڈل ویلیج بنانے اور بونی سنوغر روڈ کا خصوصی ذکر کیا کہ جیتنے کی صورت میں اولین ترجیح ہوگی۔
تقریب سے بونی کے ناموار شخصیت پیر میر حسین نے بھی خطاب کرکے حاجی غلام محمد کے خدمات کاتذکرہ کرتے ہوئے قابل تعریف قرار دی اور علاقے کی مفاد میں اتفاق کے ساتھ حمایت کرنے اعلان کیا۔
صدارتی خطاب کرتے ہوئے علاقے کے معتبر شخصیت جمیل احمد لال نے حاجی غلام محمد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے علاقے کی مفاد بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔