ایون کالاش ویلیز روڈکے تعمیری کام میں تیزی لانے پر ڈی سی چترال عمران یوسفزئی کا شکریہ ۔رحمت الہی

چترال ( محکم الدین ) سابق ناظم یونین کونسل ایون و چیرمین چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک رحمت الہی نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کہ انہوں نےکمشنر ملا کنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی ہدایات کے مطابق ایون کالاش ویلیز روڈکے تعمیری کام میں تیزی لانےاورعوامی شکایات کے ازالےکیلئے نہ صرف این ایچ اے کےمقامی حکام کے ساتھ میٹنگ کی ۔ بلکہ موقع پر جاکر سڑک کامعائنہ کیا ۔ اور کام میں تیزی لانے کیلئے ہدایات دیں جو کہ نہایت خوش آیند ہے ۔ ناظم رحمت الہی نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے ۔کہ این ایچ اے ٹھیکہ دار نے ایون تھوڑیاندہ سے درخناندہ تک سڑک پر کام کیا لیکن اس مقام پر سڑک کشادہ کرکے پہلے سےموجود مسئلہ حل کرنے کی بجائے سڑک کو مزید تنگ کرکے آمدورفت اور بھی مشکل بنا دی ہے ۔ اور پیدل چلنے والوں خصوصا سکول و کالج کے طلباء و طالبات کی نقل وحمل تو بہت مشکل ہو گئی ہے ۔ جبکہ ضرورت اس بات کی تھی کہ سڑک کو کٹنگ کرکے کشادہ کرتے ،تاکہ سڑک کی مکمل تعمیر تک گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایون ائریا میں حکومت کی طرف سے زمین مالکان کو معاوضے اور ٹھیکہ دار کو بل کی آدائیگی کے بعد سرد موسم کا بہانہ بنا کر تعمیراتی کام روکنا پراجیکٹ کو ناکام بنانے کی مذموم کوشش ہے ۔ جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گااور عوام ایون کو امید ہے کہ ڈپٹی کمشنر چترال سڑک کی سیاحتی اہمیت کے پیش نظر اس کی تعمیر کو مکمل کرنے میں اپنی دلچسپی اسی طرح برقرار رکھیں گے ۔ رحمت الہی نے کہا کہ عوام ایون کی طرف سے این ایچ اے کے ساتھ پہلے بھی تعاون کیاجاتا رہا ہے اور اب بھی ہر ممکن تعاون کیا جائےگا لیکن ضرورت اس امر کی ہے۔کہ کام پر توجہ دےکر اس کی رفتار تیز کی جائے ۔ ناظم رحمت الہی نے ڈپٹی کمشنر چترال کے اقدام کو پراجیکٹ اور علاقے کے عوام کیلئے انتہائی سودمنداور اہمیت کا حامل قرار دیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔