آل گلگت بلتستان جونئیر انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ۔زرقاوی فٹبال کلب نے فائنل جیت لیا۔

گلگت (چترال ایکسپریس )گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اور گلگت فٹبال ایسوسی ایشن کے کے زیرِ نگرانی آل گلگت بلتستان جونئیر انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ 26نومبر 2023 کو لالک جان فٹبال اسٹیڈیم گلگت میں شروع ہوا۔ ٹورنامنٹ  میں گلگت بلتستان سے ٹاپ 16 بیسٹ جونئیر ٹیموں نے حصہ لیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں تماشائی اس خوبصورت ایونٹ سے محظوظ ہوتے ہوئے۔ تمام ٹیموں نے شندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ٹیموں نے بہترین ایونٹ کے انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس جی۔بی۔ حسین علی اور گلگت فٹبال کے صدر محمد ذاکر کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔اپنے شاندار کھیل کے بدولت زرقاوی کلب اور ھوریکین فٹبال اکیڈمی نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ زرقاوی کلب نے آخری لمحات میں ایک گول کر کے فتح حاصل کی۔

فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی جنرل منیجر قراقرم کوآپریٹیو بینک (KCBL) جی۔بی۔ کے GM غلام محمد مہمانِ خصوصی اور ڈائریکٹر سپورٹس جی۔بی حسین علی گیسٹ آف آنر تھے۔ دونوں مہمانوں نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیں۔ مہمان خصوصی نے ونر ٹیم کو 30,000 اور رنر اپ ٹیم کو 20,000 روپے نقد انعام دیا۔جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس نے کپ۔ٹرافی اور دیگرِ انعامات سے نوازا۔ زرقاوی کلب کے رامیش احمد کو مین آف دی میچ اور ھوریکین اکیڈمی کے منان شاہ کو مین آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافی دی گئی۔

مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ نے ایک اچھا ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے جس پر میں ڈائریکٹر سپورٹس حُسین علی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور بہترین انتظامات اور اچھے ٹورنامنٹ پر صدر فٹبال ایسوسی ایشن گلگت کو شاباش دیتا ہوں اور شاندار کھیل اور بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے پر دونوں ٹیموں کو بھی شاباش دیتا ھوں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ قیام امن کے فروغ میں مدد ملتی ہے اس حوالے سے جی۔بی۔ سپورٹس بورڈ اور ڈی۔ایف۔اے گلگت کا کلیدی کردار رہا ہے۔انشااللہ KCBL پورے جی۔بی میں کھیلوں کے پروموشن کے لئے اہم اقدامات کرےگا۔ اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرےگا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ جی۔بی۔ حُسین علی نے کہا کہ جی۔بی سپورٹس بورڈ علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کر رہا ہے اور آئیندہ بھی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا جی ۔بی ۔ میں بڑا ٹیلنٹ موجود ھے اس ٹیلینٹ کو نکھارنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ جونئیر ٹورنامنٹ کا مقصد گراس روٹ لیول پر کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ تاکہ قومی سطح پر گلگت بلتستان کا نام روشن ہو۔ اور علاقے میں نوجوانوں کے مابین ہم آہنگی اور قیام امن کے فروغ میں مدد مل سکے۔ انہوں نے جونئیر فٹبال ٹورنامنٹ کو ہر سال نومبر/ دسمبرمیں کروانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بہترین کھیل پر دونوں ٹیموں کو شاباش دی اور بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر گلگت فٹبال کے صدر محمد ذاکر ۔نثار احمد( نیشنل فٹبال ریفری ) اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ اور خصوصی شیلڈ اور ایوارڈ سے نوازا۔

اس میگا ایونٹ میں ضلع بھر سے ٹوٹل 16 ٹیموں نے شرکت کی ,2 ٹیمیں سب ڈویژن جگلوٹ سے 2 ٹیمیں آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ کالج سے اور 2 ٹیمیں امپھری سے 3 ٹیمیں غذر سے بحیثیت مہمان شرکت کی جبکہ 7 ٹیمیں سٹی کی تھی

چار ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لی جسمیں زرقاوی فٹبال کلب نے الیون سٹار امپھری جونئیر کو شکست دے کر فائینل میں جگہ بنالی جبکہ گلگت فٹبال ایکڈیمی نے پاک ترک فٹبال کلب کو 1 گول سے ہرا کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا تھا
فائنل مقابلہ زرقاوی فٹبال کلب اور گلگت فٹبال ایکڈیمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں زرقاوی فٹبال کلب نے گلگت فٹبال ایکڈیمی کلب کو کانٹے دار و دلچسپ مقابلے میں 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر پانچویں جی بی سپورٹس بورڑ چیمپئین شپ کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا

زر الذهاب إلى الأعلى