قاقلشٹ کےبارےعدالت کا فیصلہ حق و صداقت کا فیصلہ اور ہم سب چترال کے لئےخوشی کا دن ہے۔محمد کوثر ایڈوکیٹ

 چترال (چترال ایکسپریس) محمد کوثر جنرل سیکٹری مسلم لیگ ن چترال نے ایک۔بیاں کہا ہے کہ قاقلشٹ کےبارےعدالت حضور کا فیصلہ حق و صداقت کا فیصلہ ہےجسکا ہم خیرمقدم کرتےہیں۔یہ کسی ایک فریق کےلئے نہیں بلکہ ھم سب چترال کے لئےخوشی کا دن ھے۔موجودہ لینڈسٹلمنٹ غیرآئنی طور مرتب کیاجارھاہے۔ صدیوں کےمکینون کے بنیادی ملکیتی و استفادی حقوق کو اپنے ھی لینڈ لاز ایکٹز کےبرخلاف صرف ایک مبھم غیرآئینی صوبائی نوٹیفیکیشن کےذریعے غضب کرناکہان کا انصاف ہے؟
انہوں نے کہا کہ چترال 97% بحق سرکار ضبط شدہ ھے یعنی مقبوضہ کشمیر سے زیادہ ظلم چترال میں کیاجارھاہے۔حکومت وقت سے اپیل ہے کہ لینڈسٹلمنٹ کو پابند کیاجائے کہ لینڈلاز کےتحت عوام کے بنیادی حقوق کو محفوظ بنائےاور اپنی غلطیوں کی صاف شفاف طریقےسےدرستگی کرے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔