چترال پولیس لوئر کی کامیاب کاروائی، دروش اورلوٹکوہ میں منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

چترال(چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

دروش اورلوٹکوہ میں منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش ایس آئی حیدر حسین کی سربراہی میں اے ایس آئی رحمت مراد اور ٹیم نے دوران گشت مبارک اعظم ولد معظم خان سکنہ بروز کے قبضے سے 1076 گرام چرس برامد کی۔

جبکہ ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ انسپکٹر مجیب الرحمن اور ٹیم نے دوران خانہ تلاشی ملزمہ صابرہ بی بی زوجہ عبدالملک و ملزم سکندر مالک ولد عبدالملک ساکنان ایژ لٹکوہ کے گھر کے اندر سے 362 گرام چرس برامد کرلیا

اسی طرح ایک اور کارروائی میں ٹیم نے دوران گشت ملزم سہیل اکرام ولد عبدالملک سکنہ مومی شغور کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 235 گرام چرس برامدکرلیاملزمان کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔