پی ٹی آئی رہنماعبداللطیف’شہزادہ سکندر الملک سمیت11کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف’ ضلعی صدر اپر چترال شہزادہ سکندر الملک سمیت1 1کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا‘تفصیلات کے مطابق اپر چترال بونی میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جنید اکبر کی پیشی کے موقع پر ان کا استقبال کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف’ شہزادہ سکندر الملک سید حبیب علی شاہ تحصیل صدر فضل قادر المعروف بابر ‘ وولیج کونسل کوشٹ کے چیئر مین محمد ارشاد، احسان الحق ‘ علائوالدین عرفی،نورعالم ، افگن رضا،شاہد اسلام کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف ،شہزادہ سکندر الملک ،سید حبیب علی شاہ تحصیل صدر فضل قادر المعروف بابرکو پولیس نے گزشتہ روز ہی گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا تھا ‘ جنہیں دیگرورکروں کے ہمراہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے ریمانڈ کی درخواست کی گئی تاہم ‘ مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف’ ضلعی صدر اپر چترال شہزادہ سکندر الملک سمیت1 1کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات کر دئیے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔