احمد محمد علی نے پی کے 1 کے ٹکٹ کے حصول کےلئے درخواست پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دئے

چترال (چترال ایکسپریس)جنرل سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اپر چترال احمد محمد علی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پہ پی کے 1 سے انتخابات میں حصہ لینے کےلئے پارٹی کو حصول ٹکٹ کی درخواست جمع کرا دئے۔ مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں انچارچ مرکزی سیکرٹریٹ سید صبغت حسین بخاری نے ان سے درخواست وصول کر لی۔
نوجوان حلقوں کی جانب سے اس امید کااظہار کیا جارہا کہ احمد محمد علی کی جانب سے ٹکٹ کے حصول کےلئے درخواست جمع کرانے کے بعد یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ وفاق کی سطح پہ بڑی کسی پارٹی کا ٹکٹ نوجوانوں کے حصے میں آ سکتا ہے۔
مختلف امیدواروں کی جانب سے درخواستیں جمع کرانے کے بعد اب پی پی پی اپر چترال کی جانب سے تین ممکنہ امیدواروں کی فہرست الیکٹورل بورڈ کو ارسال کی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔