دروش پولیس کی کامیاب کاروائی دوہرے قتل کیس کا اشتہاری مجرم گرفتار۔

چترال (چترال ایکسپریس)دروش پولیس کی کامیاب کاروائی دوہرے قتل کیس کا اشتہاری مجرم ضلع دیر سے گرفتار ۔

ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے آتے ہی دوہرے قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر دروش پولیس کو یہ اہم ٹاسک دی تھی

ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم، ایس ایچ او دروش ایس آئی حیدر حسین اور تفتیشی ٹیم کی انتہک کوششوں سے تفتیشی ٹیم نے کلدام گول دروش دوہرے قتل کیس کے مرکزی ملزم نور عالم ولد میر عالم سکنہ کلدام گول دروش کو ضلع دیر سے گرفتار کر لیا۔

ملزم نور عالم ولد میر عالم ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس کو مقدمہ علت نمبر 313 مورخہ 23/08/2023 جرم 302/512 CRPC۔ APO.No 507 میں مطلوب تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔