چترال سٹی ون ویلنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قمر حیات خان کا سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات پرایس ایچ او سٹی ایس آئی بلبل حسن اور ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم الحاج انصاری ولد عبدالکریم سکنہ اوچشٹ لوئر چترال کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او قمر حیات  نےایک پیغام میں کہا ہے کہ کمسن موٹر سائکلسٹ, بغیر نمبر پلیٹ، بغیر ہلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے اور ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی بچوں پہ نظر رکھیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔