ڈی سی لویر چترال محمد عمران خان کا بمبوریت ویلی میں کالاش تہوار چٹرمس کے سلسلے میں تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ

چترال (چترال ایکسپریس)ڈی سی لویر چترال محمد عمران خان نے ٹی ایم او چترال رحمت حنیف کے ساتھ بمبوریت ویلی کا دورہ کرکے کالاش تہوار چٹرمس کے سلسلے میں تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی طرف سے مہیا کئے جانے والے مختلف سہولیات کا معائنہ کیا اور بہتری کے لئے موقع پر ہدایات جاری کیں جن میں سینی ٹیشن کے حوالے سے بھی امور بھی شامل تھے ۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی طرف سے چٹرمس فیسٹول کے لئے سیاحوں کرلئے خیرمقدمی بینرز بھی لگائے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔