تاریخ میں پہلی بار اپر چترال کے دور افتادہ گاوں نیوک میں سپیشل فوڈ پیکجز/راشن لوگوں میں تقسیم
اپر چترال (ذاکر محمد زخمی )تاریخ میں پہلی بار اپر چترال کے دور افتادہ گاوں نیوک میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے خصوصی دلچسپی سے کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے بھیجے گئے سپیشل فوڈ پیکجز/راشن لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔نیوک ورکہپ کے بالائی حصے پر واقع ایک دور افتادہ گاوں ہے۔ جو زندگی کے جملہ سہولیات سے تاحال محروم ہے ۔نہ جیب ایبل روڈ ہے اور نہ دوسرے سہولیات۔ برف باری اور موسم سرما میں پیدل وہاں پہنچنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ یہ ضلع اپر چترال کا انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے۔ جو سب کے انکھوں سے ہمیشہ اوجھل رہتا ہے۔تاریخ میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی خصوصی دلچسپی اور کوشش سے نیوک گاوں کے لئے سپیشل فوڈ پیکجز/راشن کا بندوبست کیا گیا۔ اس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو رب نواز کا بھی خاص کردار شامل رہا۔کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے بھیجے گئے راشن/ فوڈ پیکجز ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو رب نواز نے نیوک گاوں کے تمام گھرانوں میں تقسیم کی۔ ضلعی انتظامیہ کے غریب دوست کردار کو گاوں نیوک کے لوگ سراہتے ہوئے پہلی بار ان پر خصوصی توجہ دینے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔