کلاش ویلی بمبوریت میں کیلاش تہوار چترمس کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ۔

چترال(چترال ایکسپریس )بمبوریت آفیسر میس میں چترال سکاوٹس 146ونگ کےسی او قیصر رضا کی زیر صدارت کیلاش تہوار چترمس کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی نے خصوصی طور پہ شرکت کی۔

اجلاس میں پولیس کے نمائندے,محکمہ سیاحت کے نمائندے ,میڈیا کے نمائندے اور متعلقہ اداروں کے سربراہان , علاقہ عمائدین , کیلاش قبیلے کے قاضی اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

چترمس تہوار 16 دسمبر سے 22 دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔

افسران نے 16 دسمبر سے شروع ہونے والے چوموس تہوار کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

افسران نے متعلقہ اداروں کے سربراہاں کو صفائی , سیکیورٹی اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

افسران نے کہا کہ کسی بھی یوٹیوبر یا کسی وی لاگر کو بغیر اجازت کے ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ کیلاش قبیلے کے لوگ اپنی روایات کے مطابق اپنی مذہبی تہوار مناسکیں اور چترال کا صاف امیج دنیا کو دیکھا سکیں۔

افسران نے سیکیورٹی اداروں کے ذمہ داران کو مشکوک افراد پہ کڑی نظر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کردی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔