چترال،نجی تعلیمی اداروں کی واحد نمائندہ تنظیم پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) کا اہم اجلاس

چترال (چترال ایکسپریس)نجی تعلیمی اداروں کی واحد نمائندہ تنظیم پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) کا اہم اجلاس ہفتہ 16دسمبر کو چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں چترال کے پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔نائب صدر پین کے پی امجد علی شاہ  پرنسپل اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹخیلہ خصوصی مہمان تھے۔اجلاس میں پی ایس آر اے(PSRA) الیکشن 2024 کیلئے پین کی طرف نامزد امیدوار امجد علی شاہ صاحب پر متفقہ طور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔بعد ازاں دروش میں پرنسپلز کیساتھ مختصر نشست ہوئی۔پین تحصیل دروش کے لیے متفقہ طور پر نور خان  کو صدر اور نعیم کو جنرل سیکرٹری پین تحصیل دروش مقرر کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔