اپر چترال انتظامیہ کا ذائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کا آغاز۔

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں “خوشحال خیبرپختونخوا”پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اثرات عام عوام تک پہنچانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال متحرک ۔ محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو نے اتوار کے روزمختلف جگہوں میں ناکہ بندی کرکے کرایہ ناموں سے متعلق دریافت کیا ۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف جگہوں پر ناکہ لگاکر ٹرانسپورٹرز سے کرایہ نامہ طلب کیا اور سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ اپ نے ٹرانسپورٹرز حضرات کو کرایہ نامہ اپنے گاڑیوں کے اندر آویزاں کرنے کی ہدایت کی اور خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کاروائی سے متعلق بھی اگاہ کیا۔
انہوں نے مسافروں سے شکایات کی صورت میں 0943470355
۔۔۔۔0943470025 نمبرز پر کال کرکے اپنے شکایات اندراج کرنے کی ہدایات کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى