تھانہ سٹی لوئر چترال کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ۔,آئس اور ہیروئن برآمد

چترال (چترال ایکسپریس)تھانہ سٹی لوئر چترال کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ۔

ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ایس ایچ او سٹی ایس آئی بلبل حسن اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دوران خانہ تلاشی ملزم عبدالناصر ولد عبدالخالق سکنہ مستجپاندہ کے گھر سے 55 گرام آئس اور 59 گرام ہیروئن برامد کر لی اور ملزم رفیع اللہ ولد جمعہ خان سکنہ مسجپاندہ سے دوران تلاشی 70 گرام أئس برآمدکرلی

اے ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ایس آئی  محمد ریاض اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سکندر حیات ولد غلام عیسیٰ سکنہ مستجپاندہ کے قبضے سے 52 گرام آئس اور 55 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

جبکہ PASI رحمت امین اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رفیق عالم ولد رحمت خان سکنہ ہون چترال کے قبضے سے 52 گرام آئس برآمد .

 جبکہ  آئی ایچ سی نصیر اللہ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر احمد ولد منیر الدین سکنہ گولدور چترال کے قبضے سے 81 گرام ہیروئن برامدکرلی۔

 اسطرح ٹوٹل 229 گرام آئس اور 195 گرام ہیروئن برآمدکرکے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی

زر الذهاب إلى الأعلى