گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ انٹرا ڈسٹرکٹ بوائز اسکواش چمپین شپ دسمبر 2023 اختتام پذیر

گلگت بلتستان ( چترال ایکسپریس )گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ انٹرا ڈسٹرکٹ بوائز اسکواش چمپین شپ دسمبر 2023 اختتام پذیر۔ فائینل میچ سپورٹس کمپلکس گلگت جوٹیال میں محمد اسماعیل اور حسن جلال کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں محمد اسماعیل نے شاندار کھیل کے بنا پر ونر ھونے کا اعزاز حاصل کیا۔ جبکہ حسن بلال رنر اپ رھے۔ ضیاُالحق ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار پائے اور عبدُل واحد کو بہترین ایونٹ آرگنائزر کا میڈل سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان مہمانِ خصوصی تھے جِنھوں نے ونر ۔رنر اور دیگرِ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ گلگت بلتستان میں اسکواش کھیل کو فروغ دیا جائے گا اور بہترین ٹریننگ کے زریعے بہت جلد نیشنل سطح کے کھلاڑی تیار کئے جائنگے اور پاکستان نیشنل اسکواش فیڈریشن کے تعاون سے گلگت میں کوچنگ کورس کا بندوبست کیا جائےگا اور بہت جلد پاکستان اسکواش فیڈریشن کو گلگت دورے کی دعوت دی جائےگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى