عام انتخابات 2024،اپر چترال میں ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی حلف برداری کی تقریب ۔

اپرچترال (چترال ایکسپریس)انتخابات 2024 کے انعقاد کے حوالے سے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی حلف برداری کی تقریب بدھ کے روزڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر میں منعقد ہوئی۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے NA-1 چترال کے لئے  فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال ریٹرننگ آفیسرجبکہ PK-1 چترال کے لئے احسان الحق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال ریٹرننگ آفیسر اس طرح PK-1 چترال کے لئے امتیاز SDEO موڑکہو/تورکہو اور امین الرحمن تحصیل میونسپل آفیسر موڑکہو/ تورکہو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز مقرر ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر اپر چترال محمد عرفان الدین نے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران این اے-1 چترال اور پی کے-1 چترال سے حلف لیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔