چترال سے این اے کی ایک اور پی کے کی دو نشستوں کے لئے جمعرات کے روز سات امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی

چترال (ظہیر الدین سے) چترال سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے جمعرات کے روز مجموعی طور پر سات امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ ون چترال کے ریٹرننگ افیسر فداء الکریم کے مطابق 30افراد نے نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں لیکن کسی نے ابھی تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائی۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔ ون چترال اپر کے لئے بھی کسی امیدوار نے کا غذات نامزدگی جمع نہیں کرائی۔ لویر چترال کے حلقہ پی کے۔ٹو کے ریٹرننگ افیسر ڈاکٹر عاطف جالب کے مطابق جمعرات کے روز چھ افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی جن میں جماعت اسلامی کے مغفرت شاہ اور عبدالحق جبکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے حنا رحمن، سید فرید احمدجان اور محمد شریف خان کے علاوہ کالاش اقلیت کے لک رحمت شامل ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔