جمعہ کے روز مختلف پارٹیوں کے امیدواروں نےچترال سے این اے۔ ون ،پی کے ۔ون اور پی کے ٹوکے لئے کاغذات نامزدگی داخل کردی

چترال (ظہیر الدین سے) جمعہ کے روز چترال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ ون کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والوں میں مولانا عبدالاکبر چترالی، خدیجہ بی بی، تقدیرہ خان رضاخیل، شہزادہ افتخار الدین، عبداللطیف، سلیم خان، رحمت غازی خان، عالمزیب ایڈوکیٹ شامل ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔ون چترال اپر سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ثریا بی بی، رحمت غازی خان، معراج خان، عبداللطیف،سید مختار علی شاہ،پی ایم ایل۔نون سے تعلق رکھنے والے محمد وزیر، پی پی پی سے تعلق رکھنے والے شیر حسین، خلیل اللہ اور سراج علی خان ایڈوکیٹ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے حاجی غلام محمد اور دوسروں میں حزب اللہ اور صاحب الدین شامل ہیں جبکہ جے یو آئی کی طرف سے اب تک قومی اسمبلی اور اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کے لئے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائی ہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔ ٹو چترال لویر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سلیم خان، عالمزیب خان ایڈوکیٹ، زاہد جاوید، امین الرحمن، محمد حسین، خوش محمد، شجاع الدین برہان، محمد قاسم، شکور محمد، مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر شامل ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔