چترال دروش روڈ, ناقص کام کی عوامی شکایت کا سخت نوٹس، ڈی سی لویر چترال نے کام کا معائنہ کیا

چترال ( چترال ایکسپریس) چترال دروش روڈ کی مرمت کے ناقص کام کے بارے میں عوامی شکایت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے بکراباد چمورکھون کے قریب سڑک کی پی سی سی کے کام کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے این ایچ اے کے ٹھیکہ دار کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مطلوبہ معیار اور مقدار کے مطابق کام مکمل کرے۔ انہوں نے کنسٹرکشن فارم کومزید تنبیہہ کرتے ہوئے کہا  کہ روڈ کنسٹرکشن میں کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور کام میں نقص پائے جانے پر سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے فیتہ کے ذریعے شولڈر ورک میں پی سی سی کے کالم کی پیمائش کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى