ایٹا کے زریعے لوئر کالج کورس اور ریکروٹ کورس کے فائنل پیپرز کا لوئر چترال میں انعقاد۔

چترال(چترال ایکسپریس)ایٹا کے زریعے لوئر کالج کورس اور ریکروٹ کورس کے فائنل پیپرز کا لوئر چترال میں انعقاد ہوا۔

ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کی بذات خود نگرانی کی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبال کریم اور آر آئی پولیس لائن فضل رحیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

لوئر چترال پولیس کے جوانوں کے لئے لوئر کالج کورس اور ریکروٹس کے فائنل پیپرز کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج  چترال کے گراونڈ میں ایٹا کے زریعے منعقد کی گئی۔

لوئر چترال پولیس سے لوئر کالج کورس کے لئے 26 جبکہ ریکروٹس کورس کے لئے 602 جوانوں نے پیپر میں حصہ لیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى