اپر چترال میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع۔

اپرچترال (چترال ایکسپریس)اپر چترال کے مختلف علاقوں تریچ، کھوت، اویراور ریچ میں برفباری شروع ہوچکی ہےتاہم یارخون اور لاسپور میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

مذکورہ بالا علاقوں میں برفباری اپنی موج کے ساتھ جاری ہے تاہم روڈ بندش وغیرہ کے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر اپر چترال  محمد عرفان الدین نے پراجیکٹ ڈائریکٹر این،ایچ،اے، ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو اور دونوں تحصیل کے ٹی،ایم،اوز کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ اپنے مشنری مختلف پوائنٹس پر الرٹ رکھیں تاکہ ذیادہ برفباری کی وجہ سے روڈ بند ہونے کی صورت میں روڈ کھولا جاسکے۔

 انہوں نے ڈرائیور حضرات دوران سفر چین کے استعمال کو یقینی بنائیں  کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ برف باری میں چین کا استعمال ضروری بنائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوں۔

انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ روڈ بند ہونے کی صورت میں درجہ ذیل نمبروں پر اطلاع دیں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

0943-470355
0943470025

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔