چترال سے این اے اور پی کے کی نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 91امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی

چترال (ظہیرالدین سے)چترال سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 91امیدواروں نے اتوار کے روز شام چار بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرادی جن میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے۔ون کے لئے 23، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔ ون اپر چترال کے لئے 40اور پی کے۔ٹو لویر چترال کے لئے 28امیدوارشامل ہیں۔ متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق این اے۔ ون کے لئے اے این پی کے خدیجہ بی بی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شہزادہ افتخار الدین، جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی، جے یو آئی کے طلحہ محمود، محمد قاسم بن طلحہ، قاری جمال عبدالناصر، فیض محمد مقصود، پی ٹی آئی کے سلطان محمد،رحمت غازی خان، محمد شریف خان، سید فرید احمد جان، رضیت باللہ، عبداللطیف اور تقدیرہ اجمل، پی پی پی کے سلیم خان، فضل ربی اور آزاد امیدوار مختار نبی، فیض الرحمن (المعروف چیرمین بونی، محمد جاوید خان، سیدہ میمونہ شاہ نے کاغذات داخل کی۔ پی کے۔ ون کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں میں جے یو آئی کے طلحہ محمود، سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، قاری شکیل احمد، پی ٹی آئی کے شہزادہ سکندر الملک، ثریا بی بی، بی بی سارا، علاء الدین، عبداللطیف، رحمت غازی خان، معراج خان، زار بہار، پی پی پی کے شیر حسین، سراج علی خان ایڈوکیٹ، خلیل اللہ، پاکستان راہ حق پارٹی کے مولانا صاحب الدین، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے حاجی غلام محمد اور آزاد امیدوارشاہ نادر خان، سیدامیر حسین شاہ، سید ناصر علی شاہ، انور علی خان، محمد یوسف، حزب اللہ، سید جمال شاہ، سید مختار علی شاہ، ممتاز علی قاضی، محمد وزیر، عزیز الرحمن شامل ہیں جبکہ پی کے۔ ٹوکے لئے پی ٹی آئی کے محمد شریف خان، حنا رحمن، سید فرید احمد جان ایڈوکیٹ، امین الرحمن، محمد حسین، محمد قاسم اور مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر، جے یو آئی سے قاری جمال عبدالناصر، فیض محمد مقصود، مولانا عبدالرحمن، محمد طلحہ محمود، پی پی پی کے سلیم خان، عالمزیب ایڈوکیٹ، فضل ربی، جماعت اسلامی کے مغفرت شاہ، عبدالحق، اے این پی کے سید افتخار حسین شاہ ایڈوکیٹ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے شہزادہ خالد پرویز، پاکستان راہ حق پارٹی کے افتخار حسین، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شکور محمد اور آزاد امیدواروں میں لک رحمت، زاہدہ جاوید، خوش محمد، شجاع ریاض الدین برہان،عبدالمجید، آفتاب الدین، حاجی انظر گل اور امتیاز حسین شامل ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔