چترال کے مسیحی برادری نے کرسمس کا  تہوار روایتی جوش و خروش، عقیدت و احترام سے منایا

چترال(چترال ایکسپریس )چترال کے مسیحی برادری نے کرسمس کا  تہوار روایتی جوش و خروش، عقیدت و احترام اور مذہبی جذبے سے منایا

۔ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعمران خان یوسفزئی ، ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے کرسمس ڈےکے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹ کرکرسمس کی مبارک باددی اوران میں تحائف تقسیم کئے ۔چترال میں کرسمس ڈے کو خوشگوار ماحول میں منانےکےلئے سکیور ٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ کرسمس کی دعائیہ تقریبات میں مسیحی برادری نے خصوصی عبادات کے بعد ملک و قوم کی ترقی اورسلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی۔
تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعمران خان یوسفزئی اور ڈی پی او قمر حیات خان نے اس موقع پر کہاکہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہم کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ کرسمس ڈے کی خوشیاں منانے کیلئے مسیحی برادری کو پرامن ماحول فراہم کیا گیا ہے چترال کی پر امن فضاء میں ہم سب کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں اور اپ سب کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر اے سی ہیڈکوارچترال عاطف جالب  اورڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال کریم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایلڈر بابر مسیح ،سوشل ورکرنقاش مسیح، لیڈی کونسلر ربقہ شہزادی اوردوسروں نے کہاکہ روشنیوں اور رنگوں کے اس تہوار کی تیاریاں دسمبر کے آغاز سے ہی شروع کردی جاتی ہیں۔ بچے اور نوجوان سبھی بھرپور جوش و جذبہ سے حصہ لیتے ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔