ڈی بی اے چترال کا ہنگامی اجلاس، سیدفرید حسین جان ایڈوکیٹ اور پی ٹی ائی اراکین کی گرفتاری کی بھرپور مذمت

چترال(چترال ایکسپریس)بدھ 27دسمبر کوڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چترال لوئیر کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت  صدر بار ایسوسی ایشن ساجد اللہ ایڈوکیٹ ولی الرحمان ہال چترال لوئیر میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں متفقہ طور ممبر کے پی بار کونسل سید فرید حسین جان ایڈوکیٹ اور پی ٹی ائی سے تعلق رکھنے والے اراکین کے خلاف انتظامیہ کی طرف سے  ایف ائی ار درج کرکے گرفتاری کی بھرپور طور پر مذمت کی گئی۔ اجلاس میں  مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ افراد کے خلاف جلد از جلد ایف ائی ار واپس لیا جائے۔ اور ائیندہ ایسے بے جا طور پر کسی کے خلاف ایف ائی ار درج کرنے سے باز وممنوع رہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ  سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد اور منصفانہ الیکشن منعقد کرانے پر توجہ دیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔