چترال یونیورسٹی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب۔

چترال(چترال ایکسپریس) پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز III کے تحت یونیورسٹی آف چترال میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران یوسفزئی تھے۔ تقریب کی صدارت یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کی۔
لوئر چترال کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قمر حیات نے اس پروگرام میں بطور مہمان خاص شرکت کی۔

اس پروگرام میں معروف کمیونٹی ممبران بشمول شہزادہ گل نے بھی شرکت کی۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل مسرت جبین اور یونیورسٹی آف چترال کے ایڈیشنل رجسٹرار خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے شرکاء سے خطاب کیا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لیپ ٹاپ کو نہ صرف سیکھنے کے مقصد کے لیے استعمال کریں بلکہ آن لائن کمائی کے مواقع کے طور پر بھی استعمال کریں۔ وی سی نے واضح کیا کہ لیپ ٹاپ خالصتاً ایچ ای سی کی طرف سے مقرر کردہ میرٹ پر دیے جاتے ہیں۔ یونیورسٹی صرف طلباء کی طرف سے ایچ ای سی کو فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کرتی ہے۔ وی سی نے لیپ ٹاپ جیتنے والے طلباء کو مبارکباد دی۔

ڈپٹی کمشنر  ، ڈی پی او  اور دیگر مہمانان نے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔یونیورسٹی آف چترال نے تین مرحلوں میں طلباء میں مجموعی طور پر 142 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جو کہ نوجوانوں میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے اور بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمران یوسفزئی نے تقرریب سے کرتے ہوئےطلباء کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور انہیں اپنے کیرئیر کی تعمیر کے لیے کوشان رہنے اور مکمل تعاون کو یقینی بنانے اور ان سب کو اپنے کیرئیر کونسلنگ اور مستقبل کے مقاصد کے لیے اسامہ شہید کیرئیر اکیڈمی آنے کی دعوت دی۔انہوں نے تمام طلباء کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی مزید حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مقصد کے حصول پر توجہ مرکوز کریں اور لیپ ٹاپ کا نتیجہ خیز استعمال کریں جو ان کی قابلیت کی علامت اور تعریف کا نشان ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔