سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی ساڑھے42لیٹر شراب برآمد۔
چترال (چترال ایکسپریس)سٹی پولیس چترال کی ایک اور کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں شراب برآمد۔
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن اور ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم اعزاز الرحمن ولد سیف الرحمن سکنہ ریحانکوٹ اور اسکا کارندہ ملزم ابراہیم خان ولد غیرت خان سکنہ تریچ اپر چترال حال کڑپ رشت اڈہ بازار چترال لوئر کے قبضے سے 42.5 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ ) برامد کرکےملزمان کو گرفتارکرلیا۔