ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کی ڈی ار سی سرکل چترال میں ڈی۔ار۔سی ممبران سے خصوصی ملاقات

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان نے جمعرات کے روز ڈی ار سی سرکل چترال میں ڈی۔ار۔سی ممبران کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اقبال کریم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈی۔پی۔او نے ڈسپیوٹ ریزولشن کونسل کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی ۔

ڈی۔پی۔او  کو ڈی ار سی سرکل چترال کے چیرمین  نے ڈی۔ار۔سی کے مجموعی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی۔پی۔او قمرحیات نے سرکل چترال ڈی آر سی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور انہیں اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔