اظہار تشکر
چترال(چترال ایکسپریس)ہم اپنے تمام دوستوں، عزیزوں اور رشتہ داروں کا تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے بھائی حاجی میر محمد خان کی وفات پر ہمارے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے غم اور دکھ کی ان تکلیف دہ لمحات میں ہمارے ساتھ رہے یا تعزیت کے لئے بنفس نفیس تشریف لائے اور یا تو ٹیلی فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیت کا اظہار کیا۔ ہم غمزدگان چونکہ فرداً فرداً ہر ایک کا انفرادی طور پر شکریہ ادا نہیں کرسکتے اس لئے ہم اس اشتہار کے ذریعے آپ تمام خواتین وحضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت اپنی طرف سے آپ کو اس کا صلہ عطافرمائے۔ آمین۔
اس موقع پر ہم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے تمام معزز ڈاکٹر ز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامیہ کا بھی دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرنا اپنی فرض سمجھتے ہیں جنہوں نے ہمارے بھائی کی طویل بیماری کے دوران ہسپتال میں ان کی علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑا اور ہر قسم سہولت فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی جس کا جزاانہیں رب العزت اپنی طرف سے عطافرمائے گا۔
افسر علی خان (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر) بھائی
نور افضل خان (نمائندہ روزنامہ آج) چچا
شاہ مراد بیگ (نمائندہ روزنامہ دے نیوز انٹرنیشنل) برادر نسبتی
شاہ احمد بیگ (ریٹائرڈ ہیڈ کلرک پیڈو، ریشن پاؤر ہاوس) برادر نسبتی