سابق وفاقی وزیر سنیٹر محمد طلحہ محمود کی چترال آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا .حافظ محمد انعام میمن
چترال (چترال ایکسپریس)جمعیت علما اسلام چترال کے رہنما حافظ انعام میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سماجی و سیاسی شخصیت محمد طلحہ محمود کی استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اوربروز منگل صبح دس بجے کارکنان جمعیت سمیت علاقہ چترال کے حقوق کی محافظین زعماء علاقہ لواری ٹنل کے مقام پر محسن چترال سنیٹر طلحہ محمود کوسینکڑوں گاڑیوں کی قافلے میں رسیو کریں گے اور قافلہ چترال تک پہنچتے پہنچتے سابقہ تمام کارواں کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ساتھ ہی چترال کی سیاست میں انقلاب برپا کرے گا اور آنے والے الیکشن میں نو فروری کی سورج چترال سمیت خیبر پختونخواہ میں جمعیت علماء اسلام کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا