سابق کمشنر سلطان وزیر کی ضلعی انتظامیہ اور جی یوآئی چترال کی طرف سے روڈ بندش کی مذمت

چترال(چترال ایکسپریس)اے پی ایم ایل چترال کے سابق صدر اور سابق کمشنر(آئی آر ایس )پاکستان سلطان وزیر نے جمعیت علماء کی لیڈر شپ اور ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے چترال ٹاون میں روڈ بندکرکے جلسہ کروانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نےجمعیت علماء کے نامزد امیدوار کے لئے چترال ٹاون کو بند کرنا چترالی عوام کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرکسی پارٹی نے کوئی جلسہ کرنا ہے تو کسی کھلی جگہ پرکرلے۔بازارکے اندرجلسہ کرنے کی اجازت دینا بڑی بیوقوفی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلسے کی جگہے کوفورا تبدیل کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔