اپر چترال لیویز کی کاروائی۔بھاری تعداد میں مردہ چکن تلف کردئے گئے۔

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)بدھ کے روز لیویز چیک پوسٹ شچر میں نائب صوبیدار شمس الرحمن کی سربراہی میں ایک فلائنگ کوچ زیر نمبری C-1780سے بھاری تعداد میں مردہ چکن اتار دئے۔

شچر چیک پوسٹ میں موجود لیویز فورس کی یہ دوسری بڑی کاروائی ہے۔
اس سے پہلے بھی انہوں نے بھاری تعداد میں مردہ چکن تحویل سرکار لےکرتلف کئے تھے۔اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے موقع پر پہنچ کر ضبط شدہ تمام مردہ چکن تحویل سرکار کرنے کے بعد اسےباقاعدہ طور پر تلف کیا۔ڈی سی اپرچترال محمد عرفان الدین نےکہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال عوام کے ساتھ ناانصافی اور اخلاقی اصولوں کے منافی کاموں کو ہر صورت برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے عوام سے  گزارش کی کہ اس طرح کے غیر اخلاقی اور غیر قانونی کاموں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو بروقت اطلاع دیں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔