ولی محمد خان یفتالی آغاخان ایجنسی فار ہیبٹاٹ چترال کے ریجنل پروگرام منیجر تعینات

چترال(چترال ایکسپریس)آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ اے کےاے ایچ  پاکستان نے چترال ریجن کے لیے ولی محمد خان یفتالی کو ریجنل پروگرام مینجر تعینات کر دیا۔آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ پاکستان اے کےاے ایچ پی نے نئے تعینات ریجنل پروگرام مینجر کو نئے عہدے کے لیے , آفیشیل نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے ولی محمد خان یفتالی گزشتہ کئی سالوں سے آغا خان ڈولمپنٹ نیٹ ورک اے کے ڈی این کے ساتھ منسلک ہے۔ اس دوران وہ ادارے کے مختلف شعبوں و مختلف عہدوں پر بطور مینجر ایمرجنسی مینجمنٹ و پروگرام آفیسر کام کرتے رہے اور وہاں پر اپنی بہترین خدمات انجام دیتے رہے۔وہ  ڈیزاسٹرمنیجمنٹ میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ولی محمد خان یونیورسٹی آف پشاور سے سوشیالوجی اور پولیٹکل سائنس میں ماسٹرز کر چکے ہیں۔وہ پاکستان سے باہر انٹرنیشنل ڈیزاسٹرز پروگرام میں ادارہ ہذا کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔اس دوران وہ نیپال ٫یوگینڈا ٫تاجکستان دوبئی میں منعقد کئی بین الاقوامی سیمنار میں شرکت کر چکے ہیں

چترال ایکسپریس کی پوری ٹیم  ولی محمد خان یفتالی کو نئے ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور انہیں مبارک باد پیش کرتی ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔