کھوار اہل قلم حلقہ کراچی کے زیر اہتمام کراچی میں کھوار زبان میں محفل حمد و نعت اور آزاد مشاعرے کا انعقاد
کراچی(چترال ایکسپریس)کھوار اہل قلم حلقہ کراچی کے زیر اہتمام گزشتہ شب پاکستان امریکن کلچر سینٹر (PACC) کراچی میں کھوار زبان میں محفل حمد و نعت اور آزاد مشاعرے کا انعقادکیا گیا۔ مشاعرہ پہلی کھوار اردو لغت کے مصنف ،ممتاز شاعر و ادیب ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد منعقد کیا گیا تھا، جس کی صدارت سینیئر قانون دان اور سپریم کورٹ اف پاکستان کے وکیل صمصام علی رضا ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی چترال اور گلگت کی معروف روحانی و علمی شخصیت مولانا شفیق الرحمن گلگتی تھے، تقریب میں کراچی میں رہائش پذیر کھوار زبان بولنے والے شعراء ،ادباء ، دانش ور ،مدارس، کالجز، یونیورسٹیز کے طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔بعد میں خنعت خوانی ہوا، جس میں مختلف مدارس کے طلباء نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
مشاعرے میں کھوار اہل قلم حلقہ کراچی کے سرپرست لطیف الرحمن لطف کے علاوہ اقبال الدین ہمدرد، شریف حسین مخمور، محمد بیگ طریقی ،حسین ولی شاہ ، شہباز انور ، علی عباس تشقاری ،فہیم الدین فہیم، محمد طارق ایوبی ،سیف الاسلام سیفی،منور حسین شاکر سمیت درجنوں شعراء نے کلام پیش کیا ، کمپیرنگ کے فرائض شہزاد ایوبی اور فضل الرحیم بابا نے انجام دئیے۔
تقریب میں سابق ای ڈی او چترال اور ماہر تعلیم صمد گل، کالم نگار مولانا محمد شفیع چترالی ،اسسٹنٹ کمشنر کورنگی عمران الحق ، نور الہادی ناجی ،میجر وقار ، خطیب مزار قائد کراچی قاری محمد شمس الدین، علی افسر جان ایڈوکیٹ ، مفتی ولی اللہ چترالی ،مفتی شیر محمد، مفتی محمد اسلم ، سماجی رہنما رستم علی خان گلگتی، رحمت ولی، رحیم اللہ،حضرت الدین اور ظہیر صفدر سمیت متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی ،تقریب میں پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے صدر سید مخدوم علی ریاض سمیت دیگر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔