آزاد اُمیدوارحلقہ پی کے ٹو خوش محمد پی پی پی کے اُمیدوارسلیم خان کے حق میں دستبردار

چترال(چترال ایکسپریس)سابق یوسی نائب ناظم لٹکوہ آزاد اُمیدوارحلقہ پی کے ٹو لوئرچترال خوش محمد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوارسلیم خان کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لی۔چترال پریس کلب میں سابق صوبائی وزیرسلیم کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خوش محمدنے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے سلسلے میں آج امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا روز تھا۔اپنے کاغذات واپس لے کرپی پی پی کے امیدوارسلیم خان کے حق میں دستبردار ہوکر غیر مشروط طور پر ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتاہوں ۔ انہوں نے کہاپاکستان پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس نےہمیشہ عوامی مسائل کوترجیحی بنیاوں پرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کے تسلسل اور قومی مفاہمت کے پیش نظر دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن میں حصہ لینے کامقصدغریب عوام کے دکھوں کامداواکرنے اوران کے مسائل کوترجیجی بنیادوں پرحل کرنا تھا ۔اپنا یہ میشن پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فورم سے ایک ورکرکی حیثیت سے بھی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پرسلیم خان نے خوش محمدکوپی پی پی کے حق میں دستبرہونے پرخوش آمدیدکہتے ہوئے آنے والے انتخابات کے لئے نیک شگون قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی چترال میں ایک بڑی قوت بن چکی ہے چترال کے تینوں سیٹوں سے پی پی پی کے اُمیدوارکامیاب ہونگے ۔سلیم خان نے کہاکہ پی پی پی ہمیشہ چترال کو اولین درجہ دیتا آیا ہے اور چترال میں جتنے بھی بڑے منصوبے اور ترقیاتی کام ہوئے ہیں یہ سب پی پی پی کے دورِ حکومت کے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔